22 اکتوبر 2015 - 17:28
کوئٹہ، بولان میں امام بارگاہ کاظمیہ میں سپاہ صحابہ کا خودکش حملہ

بولان کے علاقے گوٹھ چھالگری میں ہونے والے زور دار بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہوجانے کی بھی اطلاع ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اطلاع کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں ایک امام بارگاہ میں بم دھماکہ ہوا جس میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ آج جمعرات کو بولان کے علاقے گوٹھ چھالگری میں ہونے والے زور دار بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہوجانے کی بھی اطلاع ہے۔ 

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چلایا جاسکا۔ اور نہ ہی کسی تنظیم یا گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جبکہ مقامی لیویز فورس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ کے علاقے چھلگری کی امام بارگاہ میں نماز کے دوران ہوا۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق خودکش حملہ آور اس وقت امام بارگاہ میں داخل ہوا جب وہاں خواتین داخل ہو رہی تھیں اور اس کے بعد حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ اب تک نو افراد کے جاں ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سات زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ میں ایک مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

.......

/169